19 جون، 2018، 11:41 AM

مشرق وسطی میں کم سے کم 80 ایٹمی ہتھیاراسرائیل کے پاس ہیں

مشرق وسطی میں کم سے کم 80 ایٹمی ہتھیاراسرائیل کے پاس ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کم سے کم 80 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جن میں ایک بھی ایران میں نہیں ہے اور وہ سب کے سب اسرائیل کے پاس ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کم سے کم 80 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جن میں ایک بھی ایران میں موجود نہیں اور وہ سب کے سب اسرائیل کے پاس ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ اسرائيل دنیا میں ایران کے خلاف داد و فریاد بلند کررہا ہے جبکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کے فروغ میں اسرائيل کا اہم کردار ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیلی خطرات کے بارے میں بحث کا وقت پہنچ گئی ہے اگر چہ اس میں کافی دیر ہوچکی ہے۔

News ID 1881514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha